پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

امریکی فیشن میگزینز میں جگہ بنانے والی 4 سالہ پاکستانی نژاد ماڈل کے چرچے

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کے لیے اکثر فنکاروں کو کئی سال لگ جاتے ہیں لیکن ایک 4 سالہ پاکستانی نژاد امریکی ماڈل میاح دھانانی نے فیشن میگزینز پر ایسے جلوے بکھیرے کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف ان ہی کے چرچے ہیں۔ جس عمر میں بچیاں گڑیا اور کھلونوں سے کھیلتی ہیں، میاح نے اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کردیا اور اب ان کے ہر ہر انداز کی تصویر نے انٹرنیٹ پر وائرل ہوکر دھوم مچا رکھی ہے۔ آج بڑے بڑے فیشن میگزینز اس ننھی ماڈل کی فوٹو شوٹ کے لیے

لائن میں لگے ہوئے ہیں۔ میاح چاہے دیسی ملبوسات زیب تن کریں یا منفرد فیشن کے ملبوسات وہ ہر اسٹائل میں ہی عمدہ لگتی ہیں جس میں ان کی معصومیت چار چاند لگا دیتی ہے۔ رواں برس نیویارک میں منعقد ہونے والے فیشن ویک میں میاح نے چلڈرن برین ٹیومر فاؤنڈیشن کی نمائندگی کرتے ہوئے کیٹ واک بھی کی جب کہ وہ کئی معروف میگزینز کے سرورق پر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ میاح کو انسٹاگرام پر بھی اب تک ہزاروں صارفین فولو کرچکے ہیں اور وہ ایک ننھی سلیبریٹی کا درجہ اختیار کرچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…