جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

5 ماہ میں دو بار لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیتنے کے بعد اسکول جانے کا خواہشمند نوجوان

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں رہائش پذیر ایک افریقی نوجوان صرف 5 ماہ میں دو بار لاٹری جیت کر مالا مال ہوگیا۔ افریقہ سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ میل ہِگ میل ہِگ نے دو الگ الگ لاٹری کے ٹکٹ خریدے تھے جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 35 لاکھ کینیڈین ڈالر جیتے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میل ہِگ میل ہِگ اب کینیڈین صوبے مینی ٹوبا کے شہر ونی پیگ میں رہتے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ اس پیسے کو واپس اسکول جانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار رواں برس اپریل میں لاٹری جیتی، جس میں انہیں 15 لاکھ کینیڈین ڈالر ملے تھے۔

جس سے انہوں نے اپنے اہل خانہ کو ایک فلیٹ سے مکان میں منتقل کیا۔ میل ہِگ کی قسمت اگست میں دوبارہ اُس وقت چمکی جب انہوں نے 20 کینیڈین ڈالر سے ٹکٹ خریدا اور ‘اسکریچ انڈ وِن’ لاٹری ٹکٹ سے 20 لاکھ کینیڈین ڈالر کا جیک پوٹ جیت لیا۔ میل ہِگ کا کہنا تھا کہ وہ ان پیسوں سے اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، امکان ہے کہ وہ پیٹرول اسٹیشن یا کار واش اسٹیشن کھولیں گے اور پھر اس کے بعد وہ اسکول جانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا، ’میرا بنیادی مقصد اسکول جانا ہے، میں اپنی انگریزی بہتر کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی کچھ ہنر بھی سیکھنا چاہتا ہوں جیسے کہ لکڑی کا کام وغیرہ‘۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…