جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ڈیوٹی کے دوران باپ کا اپنی افسر بیٹی کو فخر سے سیلوٹ

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک بھارتی خاتون پولیس آفیسر اپنے ہی والد سے سینئر عہدے پر فائز ہوگئیں اور دوران ڈیوٹی جب دونوں کا آمنا سامنا ہوا تو باپ نے بیٹی کو فخر سے سیلیوٹ کیا۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اے آر اُوما مہیشور شرما محکمہ پولیس میں گزشتہ 30 سال سے بحیثیت ڈپٹی کمشنر آف پولیس تعینات ہیں اور اگلے سال ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اُوما مہیشور کی بیٹی سندھو شرما اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے 4 سال میں ہی ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق

ایک عوامی اجتماع میں جب دونوں کی ڈیوٹی لگی تو پہلی بار ان کا آمنا سامنا ہوا، اس موقع پر لوگوں نے وہ جذباتی لمحہ بھی دیکھا کہ باپ نے اپنے ہی بیٹی کو سیلیوٹ کیا۔ اوما مہیشور کہتے ہیں کہ وہ ڈیوٹی کے دوران باپ بیٹی کی طرح بات نہیں کرتے، مگر گھر پر اچھے باپ بیٹی کی طرح رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘وہ میری سینئر افسر ہے، جب میں اسے دیکھتا ہوں تو اسے سیلوٹ کرتا ہوں، ہم اپنی اپنی ڈیوٹی کرتے ہیں’۔ دوسری جانب سندھو کا کہنا تھا کہ ‘وہ بہت خوش ہیں اور ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا ہمارے لیے بہت اچھا ہے’۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…