پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ننھے پاکستانی آرٹسٹ نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خداداد صلاحیتوں سے مالا مال کمسن پاکستانی بچے ملک قدیر نے اپنے ٹیلنٹ اور معصوم انداز سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ حال ہی میں اسلام آباد کے رہائشی کامران شہزاد تارڑ نے فیس بک پر ایک کمسن بچے کی ویڈیو شیئر کی جس میں معصوم ملک قدیر اپنی (اسکیچنگ) خاکہ بنانے کی مہارت شاندار انداز سے دکھا رہا ہے جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ملک قدیر ایک غریب کمسن بچہ ہے جو کسی سے مانگتا نہیں بلکہ پیسے کمانے کی غرض سے لوگوں کے خاکے بناتا ہے۔ یہ بچہ جڑواں شہروں کی گلیوں میں ایک بستا لیےگھومتا ہے جس میں کٹر، ٹشو اور پینسل رکھتا ہے اور جہاں بھی موجود ہوتا ہے وہیں لوگوں کو تصویر بنوانے کی پیشکش کر دیتا ہے۔ بچہ کہتا ہے کہ میرا نام ملک قدیر ہے لیکن نام کو چھوڑیں اور کام کروائیں۔ یہ بچہ کسی کا بھی سائیڈ پوز بنانے کے لیے 200 جب کہ فرنٹ پوز بنوانے کے لیے 300 روپے لیتا ہے اور کہتا ہے پہلے کام دیکھو پھر پیسے دینا۔ معصوم ملک قدیر کو جب بھی کوئی تصویر بنانے کا کہتا ہے تو وہ اتنی صاف مہارت سے بنا دیتا ہے کہ دیکھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ وہ کسی جگہ سے سیکھ رہا ہے یا سیکھ چکا ہے۔ جب کہ ملک قدیر کسی استاد سے سیکھتا ہے نہ اس کی تربیت کے لیے کوئی ادارے جاتا ہے بلکہ خود سے ہی خداداد صلاحیت اور بہترین فن کا مظاہرہ کرتا ہے جس سے سب متاثر ہوجاتے ہیں۔ ملک قدیر خاکے تیار کرنے کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کرتا ہے جس سے سب محظوظ ہوجاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…