جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

بکرے اور بکریاں انسانی مسکراہٹ سے متاثر ہوتے ہیں: تحقیق

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانوں کا ہنستا، مسکراتا خوشگوار چہرہ نہ صرف آپ کے ارد گرد لوگ بلکہ بکرے اور بکریاں بھی پسند کرتے ہیں۔ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بکروں پر انسانی چہروں پر خوشی کے تاثرات متاثر ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق برطانیہ کے شہر کینٹ میں بٹرکپس سینچوری فار گوٹس

میں کی گئی ہےجس میں بکروں کو ایک ہی انسان کی دو تصاویر دکھائیں گئیں جن میں سے ایک غصے والی اور دوسرے خوشی کا اظہار کررہی تھی۔ اس تحقیق میں شامل ایک محقق اور یونیورسٹی آف لندن کے ڈاکٹر الیکن مک الیگوٹ اور ان کے ساتھیوں نے ایک ایک مخصوص جگہ دیوار پر 1.3 میٹر کے فاصلے پر بلیک اینڈ وائٹ تصاویر لگائیں اس کے بعد بکرے اور بکریوں کو یہاں کھلا چھوڑ دیا گیا۔ تحقیق کے دوران 50 فیصد سے زائد بکرے نے انسان کی ہنستی مسکراتی تصویر سے لطف اندوز ہوئے اور انہیں پسند کیا۔ اس تحقیق کے نتائج محققین نے رائل سوسائٹی اوپن سائنس جریدے میں شائع کیے جس میں واضح کیا گیا کہ بکرے بکریاں انسان کے خوشی والے چہروں سے متاثر ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جانوروں کی انسانی چہروں کو پہنچاننے کی صلاحیت صرف ان جانوروں تک محدود نہیں ہوتی جن کی انسانوں کے ساتھ بطور دوست کام کرنے کی طویل تاریخ رہی ہے جیسا کہ گدھے اور گھوڑے۔ اس سے پہلے ہونے والی تحقیق کے مقابلے میں اب سامنے آنے والے نتائج کے مطابق زیادہ قسم کے جانور انسانوں کے مزاج سمجھ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…