پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

الٹے قدم چلنے کی مہارت رکھنے والے ’مسٹر الاسٹک‘

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں ایک ایسا شخص بھی موجود ہے جس کی ٹانگیں 180 ڈگری تک مڑجاتی ہیں اور وہ آسانی سے الٹے قدم چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا کے 57 سالہ موسس لنھم نامی شخص ’مسٹر الاسٹک‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں جو 180 ڈگری تک ٹانگیں موڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنی اس مہارت سے دو مرتبہ الٹے پاؤں سے 20 میٹر تک چلنے کا

عالمی ریکارڈ بھی قائم کر چکے ہیں۔ انہیں یہ انوکھی صلاحیت 43 سال قبل اس وقت حاصل ہوئی جب وہ 14 برس کے تھے اور ورزش کے دوران جم میں دو بلند دیواروں کے درمیان تنی ہوئی ایک رسی پر چلنے کی کوشش میں 5 میٹر بلندی سے نیچے گر گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد موسس کو اپنے پیروں میں نمایاں تبدیلی محسوس ہوئی اور جلد وہ جان گئے کہ بغیر تکلیف کے وہ اپنی ٹانگوں کو 180 ڈگری تک موڑ کر چل سکتے ہیں۔ کسی کے سامنے الٹے پاؤں چلنے کی مہارت دکھاتے ہوئے بے حد مزہ آتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ٹانگوں، گھٹنوں اور کولہوں کے جوڑوں میں کارٹیلیج (کرکری ہڈی) کی دگنی مقدار موجود ہو۔ موسس میں کارٹیلیج اور متعلقہ ٹشوز دگنی تعداد میں ہونے کی وجہ سے وہ اپنے پاؤں کو گھٹنے سے 180 ڈگری تک موڑ سکتے ہیں۔ موسس کا کہنا ہے کہ انہیں کسی کے سامنے یہ مہارت دکھاتے ہوئے بے حد مزہ آتا ہے کیونکہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں، ایک مرتبہ ایسا بھی آیا کہ ایک شخص ان کے پاؤں مڑتے دیکھ کر الٹے پاؤں بھاگ گیا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…