اب پرندے زمین سے کوڑا اکٹھا کرکے ٹوکری میں ڈالیں گے،بدلے میں انہیں کیا انعام ملے گا؟جانئے

12  اگست‬‮  2018

پیرس (این این آئی)فرانس کے ایک تھیم پارک میں پہلی بار چھ ہوشیار پرندوں سے زمین پر پڑا کوڑا اٹھانے کا کام لیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں قائم تھیم پارک پوئے دو فو میں کلاغ سیاہ (کوئے کی ایک قسم) کو سگریٹ کے ٹکڑے اور دوسری چھوٹی چیزیں چننے کا کام سکھایا گیا ہے۔وہ ان ٹکڑوں کو اٹھا کر کوڑا ڈالنے کی ٹوکری میں ڈالیں گے اور انھیں ان کی محنت کے بدلے کھانے کی کوئی چیز انعام میں دی جائے گی۔

اس قسم کے پہلے پرندے کو کام پر لگا دیا گیا ہے جبکہ باقی پرندے پیر سے اپنے کام شروع کریں گے۔پارک کے سربراہ نکولس ڈی ولیئرز نے بتایا اس کا مقصد صرف اس پارک کو صاف رکھنا نہیں ہے۔کیونکہ لوگ خود ہی عام طور پر جگہ کو صاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کے مطابق اس کا مقصد یہ بھی دکھانا ہے کہ فطرت خود ہمیں سکھا سکتی ہے کہ اپنے ماحول کا کس طرح خیال رکھنا ہے۔انھوں نے کہا کہ کوّے کی نسل کے پرندے جن میں کلاغ سیاہ اور زغن (چھوٹے کوے) خاص طور سے ذہین ہوتے ہیں، وہ انسان سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں اور کھیل کے ذریعے ان سے ایک رشتہ قائم کر لیتے ہیں۔ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ پرندوں نے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال سائنسدانوں نے ایک وینڈنگ مشین بنائی جو کوؤں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کو واضح کرتی ہے۔مشین میں ٹوکن کے طور پر ایک خاص سائز کے کاغذ کی ضرورت تھی جس کے بعد اس میں سے چیز نکلتی تھی۔سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ کوؤں نے صحیح سائز کے کاغذ کو یاد رکھا اور یہاں تک کہ انھوں نے بڑے سائز کے کاغذ کو صحیح سائز میں لانے کے لیے کترنے کا کام بھی کیا تاکہ ان کا مشین میں استعمال کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…