بھارت :ایک بندر کی گھر میں گھس کر بچہ ‘چرانے’ کی کوشش

11  اگست‬‮  2018

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست کرناٹک میں بند رنے گھر میں گھس کر بچہ چرانے کی کوشش کی، ایک شخص نے بندر کا دھیان بٹایا تاکہ وہ بچے کو چھوڑ دے اور جیسے ہی بندر پیچھے مڑا بچے کو زمین سے اٹھا لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے کہ چوری صرف انسان کرسکتے ہیں تو آپ غلط ہیں کیونکہ اب جانور بھی یہ کام کرنے لگے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاں میں پیش آیا۔

جہاں ایک بندر نے ایک معصوم بچے کو ‘چرانے’ کی کوشش کی۔مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں ایک بندر بھاگتے بھاگتے ایک گھر میں گھس آیا اور ایک چھوٹے بچے کو اٹھالیا، یہ منظر دیکھ کر بچے کی والدہ اور دیگر اہلخانہ پریشان ہوگئے۔بچے کو بندر سے چھڑوانے کے لیے گھر والوں نے بہت کوشش کی لیکن اس نے بچے کو زمین پر لٹا دیا اور اس کو مضبوطی سے پکڑا رہا۔بچے کو بچانے کے لیے جب لوگ آگے بڑھتے تو بندر ان پر حملہ کرتا، یہاں تک کہ بچے کو بچانے کی کوشش کرنے پر بندر نے اس کی والدہ کا دوپٹہ بھی کتر ڈالا۔لوگوں نے سوچا کہ بندر شاید بھوکا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے لیے کھانے پینے کی اشیا بھی پیش کی گئیں، لیکن وہ تب بھی ٹس سے مس نہ ہوا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر سے بچے کو چھڑوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ بچے کو پکڑے بضد ہے۔بعد ازاں ایک شخص نے بندر کا دھیان بٹایا تاکہ وہ بچے کو چھوڑ دے اور جیسے ہی بندر پیچھے مڑا بچے کو زمین سے اٹھا لیا گیا۔ب تک ہجومی تشدد کے 72واقعات ہوئے ہیں۔ شہاب الدین جعلی مقابلہ کیس میں 54گواہ منحرف ہوچکے ہیں جبکہ سی بی آئی کو غلط طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…