اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

مصر میں گدھے کو ‘زیبرا’ بنا کر پیش کرنے والے چڑیا گھر کا پردہ فاش

datetime 27  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک چڑیا گھر میں گدھے پر پینٹنگ کرکے اسے زیبرا بنا کر دکھانے کا راز فاش ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں محمود سرحان نامی ایک نوجوان نے قاہرہ کے چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں وہ ایک زیبرا کو دیکھ کر شش و پنج کا شکار ہوگئے۔ وہ سوچ میں پڑ گئے کہ زیبرا کے کان چھوٹے ہوتے ہیں جب کہ چڑیا گھر میں موجود ‘زیبرا’ کے کان بڑے ہیں، دوسری جانب زیبرا کی تھوتھنی (منہ) سیاہ رنگ کی ہوتی ہے، جبکہ اس ‘زیبرا’ کا منہ سرمئی رنگ کا ہے۔ بس پھر کیا تھا، انہوں نے

زیبرا کے ساتھ ایک سیلفی اور اس کی چند تصاویر لیں اور اسے ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چڑیا گھر کے ڈائریکٹر محمد سلطان کا اس بات پر اصرار تھا، ‘یہ جانور بلاشبہ زیبرا ہی ہے’۔ انہوں نے اس بات سے صاف انکار کردیا کہ انہوں نے گدھے پر کالے رنگ سے مصوری کرکے اسے زیبرا جیسی شکل دی۔ دوسری جانب سرحان کی پوسٹ کردہ تصویر پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور زیبرے اور گدھے کی تصاویر بھی شیئر کرکے دونوں کے درمیان فرق واضح کیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…