جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

گیارہ سالہ کریم وارث کے مصوری کے حیرت انگیزشاہکار

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائجیریا (مانیٹرنگ ڈیسک) منفرد صلاحیتوں کے حامل نائجیریا کے 11 سالہ کریم وارث کے مصوری کے فن پاروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ صرف 6 سال کی عمر سے مصوری کرنے والے 11 سالہ کریم وارث نے کارٹون کیریکٹرز کے اسکیچ بنانے شروع کیے اور جیسے جیسے ان کا مشاہدہ بڑھتا گیا ان کے فن میں مزید نکھار پیدا ہوگیا۔ کریم وارث کی پینٹنگز حقیقت سے قریب تر ہونے کے باعث

دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں ہی کریم وارث کو اچھے اساتذہ میسر آئے جنہوں نے اس کم سن طالب علم میں چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد فراہم کی۔ اساتذہ کی حوصلہ افزائی اپنی جگہ تاہم غربت کے باعث وہ کسی بڑی اکیڈمی میں داخلہ نہ لے سکا۔ کریم وارث کی والدہ جو پیسے جیب خرچ کے لیے دیا کرتی تھیں ان سے وہ ڈارئنگ شیٹس اور دیگر سامان خرید لیا کرتا۔ کریم وارث کو زیادہ شہرت سوشل میڈیا میں انسٹاگرام پرشائع کی گئی تصاویر سے ملی۔ کریم وارث کی مصوری کی خاص بات چہرے کے تاثرات کی بہترین عکاسی ہے جس میں ماتھے پر پڑنے والی شکنیں اور پسینے کے قطروں کو حقیقی انداز میں پیش کرنا ہے جس کےلیے خصوصی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اور جسے سیکھنے کے لیے برسوں لگ جاتے ہیں لیکن قدرتی طور پر مصوری کی صلاحیتوں سے مالا مال کریم وارث کے یہ بائیں ہاتھ کا کام لگتا ہے۔ گیارہ سال کریم وارث کی تخلیق کیے گوے فن پاروں نے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی جس کے بعد کم سن مصور کے انٹرویوز کا سلسلہ جاری ہے۔ نائجیریا کے لیے فخر کا باعث بننے والے کریم وارث اپنے ملک سے متعلق غلط تاثر کو زائل کرنے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…