جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

پارسلوں سے قیمتی اشیاء اور نقد رقوم چرانے والی جرمن پوسٹل ورکر خاتون گرفتار

datetime 7  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں نو ماہ کے عرصے میں ایک ہزار سے زائد خطوں اور پارسلوں میں سے پندرہ ہزار یورو سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء اور نقد رقوم چرانے والی پوسٹل سروس کی خاتون کارکن کو گرفتار کر لیا گیا ۔ جرمن صوبے ہیسے کے شہر ’باڈ ہَیرس فَیلڈ‘ سے ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق یہ خاتون ایک کوریئر سروس کی ملازمہ ہے۔

جس کا کام مقامی صارفین کو ان کے نام آنے والے وہ خطوط اور پیکٹ پہنچانا تھا، جو دراصل کسی بھی ڈاکیے کے پاس ’امانت‘ ہوتے ہیں۔اس خاتون نےجس کی عمر 33 برس ہے اور جو ’ہَیرس فَیلڈ روٹن برگ‘ کے نیم دیہی علاقے کی رہنے والی ہے، نہ صرف اپنے پاس موجود صارفین کی ’امانتوں میں خیانت‘ کی بلکہ وہ کم از کم بھی نو ماہ تک ایسا کرتی رہی۔ اس دوران اس پوسٹل ورکر نے ایک ہزار سے زائد خطوں اور پیکٹوں میں سے 15 ہزار یورو سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء اور نقدی چوری کیں۔ ایسے ہر واقعے کے بعد شکایت کرنے پر چوری شدہ خطوط اور پیکٹ بھیجنے یا وصول کرنے والوں کو یہ بتایا گیا کہ ان کی پوسٹ ’کہیں راستے ہی میں گم‘ ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق اس بارے میں تفتیش اس وقت شروع کی گئی جب متعلقہ کوریئر سروس کو ملنے والی شکایتیں بہت زیادہ ہو گئیں۔ اس پوسٹل سروس کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ابتدائی چھان بین کے بعد مقامی پولیس کے تفتیشی ماہرین کو یہ پتہ بھی چلا کہ یہ خاتون مختلف پیکٹوں سے چرائی گئی قیمتی اشیائ، مثلا لیپ ٹاپ کمپیوٹرز، موبائل فون اور گفٹ ووچرز وغیرہ نقد ادائیگی کے عوض بیچنے کے لیے علاقے کی ایک ہی دکان پر جاتی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…