جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

امریکامیں اولڈ ہوم بھجوانے کی کوشش پرماں نے بیٹا قتل کر دیا

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینیکس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ایری زونا میں ایک 92 سالہ خاتون نے کیئر ہوم میں جانے سے بچنے کے لیے اپنے 72 سالہ بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالتی دستاویزات میں کہاگیاکہ اینا بلیسنگ نامی خاتون نے اپنے بیٹے کی جانب سے انھیں کیئر ہوم میں بھیجنے کا پتہ چل گیا تھااطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون نے ایری زونا میں واقع اپنے گھر

سے جس میں وہ اور ان کا بیٹا اپنی دوست کے ساتھ رہتا تھا سے باہر نکلتے ہوئے کہا ’تم نے میری زندگی لی اس لیے میں تمہاری لے رہی ہوں۔اینا بلیسنگ نے پولیس کو بتایا کہ وہ خود کو بھی مارنا چاہتی تھیں۔مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ میری کوپا کاؤنٹی میں فاؤنٹین ہلز کے قصبے میں پیش آیا۔مسز بلیسنگز جن کے بیٹے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا چاہتے تھے کہ ان کی والدہ کے کیئر ہوم منتقل ہو جائیں کیونکہ ان کا اپنی والدہ کے ساتھ ’رہنا مشکل تھا۔‘اینا بلیسنگ نے اپنے بیٹے کے ساتھ بحث کے دوران سنہ 1970 کی دہائی میں خریدا گیا ریوالور نکال کر اپنے بیٹے پر گولی چلا دی۔پولیس نے اینا بلیسنگ کے مرے ہوئے بیٹے کو تلاش کر لیا جس کی گردن اور جبڑے میں گولیوں کے نشان تھے۔اس کے بعد اینا بلیسنگ نے اپنے بیٹے کی 57 سالہ دوست کی جانب ریوالور کا رخ کیا جنھوں نے ان سے ریوالور چھین کر کمرے کے ایک کونے میں پھینک دیا۔مذکورہ خاتون کے بیٹے کی دوست نے وہاں سے بھاگ کر پولیس کو بلایا۔پولیس نے مسز بلیسنگ کو ان کے بیڈ روم میں تلاش کر لیا۔ انھوں نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ انہیں ان کے اعمال کے لیے ہمیشہ کی نیند سلا دیا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…