اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جاپان میں ٹاور نما شیوڈ آئسکریم کے چرچے

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان (مانیٹرنگ ڈیسک) میں شیوڈ جاپان (Shaved) آئسکریم عموماً ہر جگہ مل جاتی ہے لیکن ٹاور نما شیوڈ آئسکریم جاپان کے صرف ایک ریسٹورنٹ میں دستیاب ہے، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ ہیاکوشو ادون ریسٹورنٹ میں دستیاب یہ شیوڈ آئسکریم 634 ملی میٹر طویل ہوتی ہے، جسے ٹوکیو اسکائی ٹری کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جو 634 میٹر طویل ہے۔ آئسکریم کے شوقین اسے چہل قدمی کرتے ہوئے نہیں کھا سکتے

بلکہ اس کے لیے خصوصی طور پر کسی نشست کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ اس آئسکریم میں مختلف قسم کے رنگین فلیورز کے سیرم اور کومیل کی کوٹنگ کی جاتی ہے جسے ایک بڑے کٹورے میں پیش کیا جاتا ہے۔ شیوڈ آئسکریم کو صرف برف سے بنایا جاتا ہے جاپان میں سب سے طویل شیوڈ آئسکریم موسم گرما کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی تھی جس کو کھانے کے لیے لوگ دوڑے چلے آئے۔ دلسچپ بات یہ ہے کہ ٹاور نما شیوڈ آئسکریم کو اتنی مہارت سے سیٹ کیا جاتا ہے کہ یہ بہت دیر سے پگھلتی ہے۔ شیوڈ آئسکریم کو صرف برف سے تیار کیا جاتا ہے یعنی اس کا ٹاور برف کے چُورے سے بنایا جاتا ہے۔ تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ آئسکریم پاکستان میں مشہور گولے گنڈے کی طرح ہے، لیکن اس کو پیش کرنے کا انداز منفرد ہے۔ جہاں کچھ افراد مزیدار شیوڈ آئسکریم کو ٹاور کہہ رہے ہیں، وہیں کچھ کا کہنا ہے کہ اس پر دبئی کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کا ڈیزائن بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کم قیمت میں دستیاب سب سے طویل آئسکریم ہے جسے اکیلے نہیں کھایا جا سکتا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…