پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

بیلجیئم میں آٹھ سالہ لڑکے نے سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی ملک بیلجیئم میں ایک آٹھ سالہ بچے نے ہائی سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لورین سمنز نامی اس بچے نے چھ سال کے ہائی سکول کی تعلیم صرف ڈیڑھ سال میں مکمل کر لی ہے اور انھوں نے ہائی سکول کا ڈپلوما اپنی عمر سے دس سال زیادہ بڑے بچوں کے ہمراہ حاصل کیا۔لورین کے والد کا تعلق بلجیئم سے ہے جب کہ اس کی والدہ ہالینڈ سے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کا آئی کیو 145 ہے۔ایک مقامی ریڈیو سٹیشن سے بات کرتے ہوئے لورین کا کہنا تھا کہ ان کا پسندیدہ مضمون ریاضی (میتھ) ہے۔

کیونکہ وہ بہت وسیع ہے اور اس میں شماریات، ایجبرا، اور جیومیٹری شامل ہے۔سکول مکمل کرنے کے بعد دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد لورین یونیورسٹی شروع کرنے والے ہیں۔ ان کے والد کا کہنا تھا کہ لورین بچپن میں دیگر بچوں کے ساتھ زیادہ کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے اور انھیں کھلونوں میں بھی زیادہ دلچسپی نہیں تھی۔لورین کا کہنا تھاکہ وہ سرجن یا خلا باز بننے کے بارے میں سوچ رہے تھے مگر اب وہ سوچ رہے ہیں کہ وہ کمپیوٹرز سے منسلک کسی شعبے میں جائیں گے۔ان کا والد کا کہنا تھا کہ اگر کل کو وہ کارپنٹر بننے کا فیصلے کر لے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا جب تک وہ خوش ہے۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…