پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پانچ سالہ شرارتی بچے نے باپ کے ساڑھے سات لاکھ روپے پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین (مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں کی شرارتیں سب کو ہی پسند ہیں لیکن کچھ بچے حد سے زیادہ شرارتی ہوتے ہیں اور دوسروں کو ہر وقت مصروف رکھتے ہیں۔ شرارتی بچوں کو تنہا چھوڑا جائے تو وہ کتابیں اور اخبار پھاڑ دیتے ہیں، دیواریں خراب کرتے ہیں یاکچھ اور پریشان کُن شرارت کرتے ہیں۔

تاہم چین کے ایک بچے نے تو شرارتوں میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس نے نہ کوئی کتاب پھاڑی اور نہ کوئی دیوار خراب کی بلکہ وہ جناب تو اپنے باپ کے دراز میں گھسے اور 50 ہزار یوان (7 لاکھ 64 ہزار روپے) کے نوٹ پھاڑ دئیے۔ رپورٹ کے مطابق چینی صوبے شانگڈون سے تعلق رکھنے والا گاؤ جب گھر آیا تو دیکھا کے اس کے 5 سالہ بیٹے نے 50 ہزار یوان کے نوٹ پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے ہیں۔ گاؤ نے جب نوٹوں کا یہ حال دیکھا تو نقصان کم کرنے کے لیے نوٹوں کے سارے ٹکڑے لے کر بنک پہنچ گیا تاکہ اگر ان میں سے کچھ تبدیل ہو سکیں تو کرا لے لیکن بنک والوں نے کہا کہ نوٹوں کو صرف اس وقت تبدیل کیا جائے گا جب وہ تمام نوٹوں کو درست طریقے سے جوڑ کر لائے گا۔ یہاں گاؤصاحب کی ہمت کی بھی داد دینی چاہیے۔ انہوں نے اپنے نقصان کا الزام اپنے بیٹے کو بالکل نہیں دیا۔ وہ یہی کہتے رہے کہ وہ تو چھوٹا ہے، اسے معلوم نہیں تھا کیا کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…