پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

‘غیر قانونی ہجرت’ کرنے والی بلغاریہ کی گائے ‘سزائے موت’ سے بچ گئی

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلغراد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلغاریہ سے سرحد عبور کرکے غیر یورپی یونین ملک سربیا کی حدود میں داخل ہونے والی گائے پینکا (Penka) بھرپور سوشل میڈیا مہم کے بعد بالآخر ‘سزائے موت’ سے بچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلغاریہ کے سرحدی علاقے میں ایک پالتو گائے پینکا سرحد پار کرکے سربیا کی حدود میں بغیر اجازت داخل ہوگئی تھی۔

جسے سرحد کے پار سربیا کے لوگوں نے پکڑ کر دیکھ بھال شروع کردی۔ اس دوران گائے کے مالک نے سرحد پر موجود اہلکاروں سے رابطہ کیا جنہوں نے گائے کو سربیا کے دیہاتیوں سے لے کر مالک کے حوالے کردیا اور یوں گائے دوبارہ بلغاریہ پہنچ گئی۔ لیکن بلغاریہ کی انتظامیہ نے آئینی دستاویزات اور قانونی ضروریات پوری کیے گئے بغیر گائے کے سربیا کی سرحد عبور کرکے بلغاریہ میں داخلے کا سخت نوٹس لیاہے اور ‘غیر قانونی ہجرت’ کے قانون کے تحت سرحد عبور کرنے کے جرم میں اس گائے کو سزائے موت بھی سنا دی ۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد فیصلہ سوشل میڈیا پر کئی روز تک زیر بحث رہا اور لوگوں نے اسے بیوقوفانہ قرار دیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد ایک برطانوی گلوکار پال میک کارٹنی (Paul McCartney) کی جانب سے ایک آن لائن پٹیشن شیئر کی گئی جس پر گائے کی سزائے موت کے خلاف 30 ہزار سے زائد دستخط موصول ہوئے۔ اس پٹیشن کی نتیجے میں حکام کو پینکا کو ذبح کرنے کا فیصلہ واپس لینا پڑا اور اس کی جان بخشی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ سربیا یورپی یونین میں شامل نہیں جب کہ بلغاریہ یورپی یونین میں شامل ملک ہے، جہاں غیر یورپی یونین ممالک سے سخت اختلافات کے باعث امیگریشن کے سخت قوانین موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…