منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

سول سرونٹ کے جلدی ڈیسک چھوڑنے پر جاپانی حکام کی ٹی وی پر آکر معافی

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وقت کے انتہائی سخت پابند ہوتے ہیں اور اس کا ثبوت اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک سول سرونٹ کے لنچ ٹائم سے 3 منٹ پہلے چلے جانے پر جاپانی حکام نے قومی ٹی وی چینل پر ایک نیوز کانفرنس کے دوران جھک کر معافی مانگی۔ دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جاپانی شہر کوبے (Kobe) میں واٹر ورکس بیورو میں کام کرنے والا ایک 64 سالہ سول سرونٹ آفس کا لنچ ٹائم شروع ہونے سے تین منٹ پہلے ہی قریبی ریسٹورنٹ سے کھانا خریدنے چلا گیا۔ مذکورہ سول

سرونٹ کا نام نہیں بتایا گیا تاہم یہ ضرور سامنے آیا ہے کہ وہ 7 ماہ کے عرصے کے دوران 26 مرتبہ ایسا کرچکا ہے۔ کوبے سٹی کے حکام نے اس حرکت کو ‘انتہائی قابل مذمت’ قرار دیتے ہوئے ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس کے دوران معافی مانگی اور کہا کہ ‘ہم معذرت خواہ ہیں’۔ واضح رہے کہ جاپان میں لنچ بریک دوپہر 12 سے 1 بجے کے درمیان ہوتا ہے، لیکن مذکورہ سول سرونٹ لنچ سے پہلے ہی ڈیسک سے اٹھ گیا تھا، جس کی نشاندہی اس کے ایک ساتھی نے کی تھی۔دوسری جانب مذکورہ سول سرونٹ کی آدھے دن کی تنخواہ بھی کاٹ لی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…