جاپانی کمپنی نے ہینڈ فری چھتری تیار کر لی

13  جون‬‮  2018

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی کمپنی نے ایک ایسی ڈرون چھتری تیاری کی ہے جسے ہاتھ میں تھامنے کی ضرورت نہیں رہے گی اوروہ آپ کو دھوپ اور بارش سے بچاتے ہوئے ازخود آپ کے سرکے اوپررہتے ہوئے پرواز کرتی رہے گی۔ فری پیراسول نامی یہ چھتری ڈرون کیمرے کے مدد سے پرواز کرتی ہے اور اسے جاپانی کمپنی آساہی پاورسروسز نے تیار کرکے اسے اڑن چھتری کا نام دیا ہے۔ یہ دھوپ اور بارش میں یکساں طور پر مفید ہے اور مکمل طور پر ہینڈز فری ہیں۔

یعنی آپ اس کے تلے فون استعمال کرسکتے ہیں سامان اٹھاکر سفر کرسکتے ہیں۔ اس چھتری کا وزن تقریباً 8 کلوگرام ہے اور فی الحال یہ 20 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم لیکن اس کے ڈیزائنر اس میں ایک کلوگرام وزن کم کرکے اس کا دورانیہ ایک گھنٹے تک بڑھانے پر غورکررہے ہیں۔ اگر تیز بارش ہو اور ہوا چل رہی ہو تو بھی وہ اس کی پرواز پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔ جاپانی کمپنی کے مطابق فری پیرا سول 2019 میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…