جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایمریٹس کا جہازوں میں کھڑکیاں ختم کرنے کا فیصلہ

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہوائی جہازوں میں ’ونڈو سیٹ‘ حاصل کرنے کا جھنجٹ بہت جلد ختم ہونے والا ہے کیونکہ دنیا کی صف اول کی ایئرلائن ایمریٹس نے اپنے نئے جہازوں سے کھڑکیاں ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمریٹس نے کھڑکیوں کے بغیر جہاز لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی بنیادی وجہ جہاز کی رفتار میں تیزی لانا ہے جب کہ یہ فیصلہ جہاز کے وزن میں کمی اور اس کی توانائی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے اپنے حالیہ انٹریو میں اس بات کا اشارہ دیا۔

جدید ترین جہاز کھڑکیوں کے بغیر ہوسکتے ہیں اور مسافروں کو مجازی کھڑکیوں (ورچوئل ونڈوز) کی سہولت فراہم کی جائے گی جو انہیں ایک کیمرے کی مدد سے باہر کے مناظر ہو بہو اسکرین پر دکھائیں گی۔ واضح رہے کہ ایئرلائن نے گزشتہ سال نومبر میں اپنے بوئنگ طیارے 777 کے فرسٹ کلاس کیبن میں ورچوئل ونڈوز لگانے کا پلان ظاہر کیا تھا جو اب لگادی گئی ہیں، جن کی مدد سے فرسٹ کلاس کے مسافر اصلی کھڑکی کے بغیر بھی باہر کے مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…