نیدرلینڈکے وزیراعظم نے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی

10  جون‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیدرلینڈکے وزیراعظم مارک روٹ عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔لیکن انہوں نے فرش پر گری ہوئی کافی کو بذات خود صاف کر کے ایک بار پھر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیراعظم مارک روٹ جب پارلیمنٹ سے گزر رہے تھے تو ان کے ہاتھ میں کافی کا ایک مگ تھا جو کہ فرش پر گر گیا۔لیکن وزیراعظم مارک روٹ نے اس کام کو سویپرز کے لیے چھوڑنے کی بجائے خود ہی پوچا مارنا شروع کر دیا۔انہوں نے ایک جھاڑو

اور کپڑے کی مدد سے فرش پر گری کافی کو خودہی صاف کر دیا۔اور بعد میں فرش پر موجود داغوں کو ایک کپڑے کے ٹکڑے کی مدد سے خشک بھی کر دیا۔ وزیر اعظم مارک روٹ کی فرش صاف کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور ان کی سادگی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔پاکستان میں بھی وزیر اعظم مارک روٹ کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے کیونکہ پاکستان میں کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ ملک کے وزیر اعظم جھاڑو سے صفائی ستھرائی کا کام کر رہے ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…