شراب نوش مجھے ووٹ دیں،پھر جی بھر کرپیئں،تحفظ دوں گا،عراقی انتخابی امیدوار

10  جون‬‮  2018

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابی سیاست میں ووٹ مانگنے کے لئے ذات، برادری اور مسلک کے واسطے دنیا بھر میں دیئے جاتے ہیں تاہم عراق میں 12 مئی کو ہونے والے انتخابی معرکہ میں ایک امیدوار ایسے بھی ہیں کہ جنہوں نے روایت سے ہٹ کر مے نوشی کرنے والوں کے سامنے ووٹ کے لئے دست سوال دراز کیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ اور سویلین اتحاد کے سربراہ فائق الشیخ علی نے رندوں سے اپیل کی کہ اگر وہ مے نوشی کا اپنا شوق بلا روک ٹوک جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

تو وہ انہیں ووٹ دے کر ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کا رکن منتخب کرائیں۔ بغداد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی پارلیمنٹرین نے مے نوشوں کو وہ وقت یاد دلایا کہ جب وہ صرف اکیلے ہی ان کے “شوق” کا تحفظ کرنے کے لئے میدان میں رہ گئے تھے۔ خیال رہے کہ فائق الشیخ علی ’التمدن اتحاد‘ کی قیادت کررہے ہیں۔ اس الائنس میں چار سیکولر سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔ خود فائق علی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور ان کا شمار ملک کے ملبر سیاسی رہ نماؤں میں ہوتا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…