فرانس نے 4 منزلہ عمارت کی بالکونی سے لٹکے بچے کو بچانے والے’سپائیڈرمین‘ کو شہریت دیدی

4  جون‬‮  2018

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس کی حکومت نے 4 منزلہ عمار ت کی بالکونی سے لٹکے بچے کو کمال حیرت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بچانے پر افریقی مسلمان تارک وطن کو شہریت دیدی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق22 سالہ ماموڈو گساما کا تعلق افریقی ملک مالی سے ہے جو ہفتے کے روز پیرس کے گیئر ڈیو نورڈ ریلوے سٹیشن سے گزر رہا تھا کہ اس نے ایک عمارت کے نیچے ہجوم دیکھا

جو چوتھی منزل سے لٹکے ایک بچے کو دیکھ کر خوف زدہ ہورہا تھا۔ ماموڈو اپنی جان کی پروا کیے بغیر ہاتھوں کی مدد سے عمارت پر چڑھ گیا اور چوتھی منزل پر پہنچ کر بچے کو بچالیا۔ اس کے بعد لوگوں نے اسے ’سپائیڈرمین‘ کا نام دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد ماموڈو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور عوام نے اس تارکِ وطن کو فرانسیسی شہریت اور میڈل دینے کی درخواست کی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب فرانسیسی صدر نے بھی اس سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔پیرس کی میئر اینے ہڈالگو نے بھی ماموڈو کو سراہا ہے۔ میئر پیرس نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ’ ماموڈو گاساما کو مبارک باد جس نے گزشتہ شب اپنی بہادری سے ایک بچے کی جان بچائی۔ میں نے آج ہی اس سے فون پر بات کی اور اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔‘ ماموڈو نے بتایا کہ مجھے بچوں سے محبت ہے اور جب میں نے بالکونی سے گرتے بچے کو دیکھا تو سوچا کہ سیڑھیوں سے جانا بے کار ہوگا اسی لیے میں نے فوری طور پر ایک منزل سے دوسری منزل تک جانے کا فیصلہ کیا اور اپنے خطرے کو بھی نظرانداز کردیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…