مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی وقت کے مطابق دو بج کر اٹھارہ منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا۔ اس وقت دنیا بھرکے سایوں کارخ بیت اللہ کی سیدھ میں ہوگا جبکہ اس لمحے بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا جس سے قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔ اٹھائیس مئی کو مقررہ
وقت پر زمین پر ایک چھڑی عمودا گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں۔ شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں۔ یہی قبلہ رخ ہوگا۔ دوبارہ سورج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔