جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹریفک وارڈن نے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر شہباز شریف کا چالان کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  ٹریفک وارڈن لاہور نے شہبازشریف کا دوسوروپے چالان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے ٹریفک وارڈن نے موٹر سائیکل سوار شہبازشریف کا قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 2 سو روپے کا چالان کردیا ۔ شہباز شریف نامی نوجوان موٹر سائیکل پر اچانک مال روڈ پر جا رہا تھا تو دانستہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کی اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی

لیکن ٹریفک وارڈن نے اسے قابو کرلیا۔ ٹریفک وارڈن نے شہباز شریف سے قانون کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ پوچھی تو اس نے وارڈن سے جھگڑا کرنا شروع کر دیا اور وارڈن کو لاہور کی بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات کی وارننگ بھی دی۔مال روڈ پر کینٹ کے علاقے میں وارڈن نے شہباز شریف کے کسی بھی دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 200روپے کا چالان کر دیا، چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن مشہود کا کہنا تھا کہ وہ کسی دباﺅ کو خاطر میں لائے بغیراپنا فرض سرانجام دیتے ہیں۔ ٹریفک وارڈن نے چالان کرنے کے عوض شہباز شریف کا شناختی کارڈ ضبط کیا اور ہدایت کی ہے کہ وہ باقی شہریوں کی طرح قانون کے مطابق اپنا دو سو روپے جرمانہ ادا کرے ۔ شہباز شریف کا یہ جرمانہ نیشنل بینک رحمان پورہ پلازہ میں جمع کروانا ہوگا جس کے بعد انہیں اپنا شناختی کارڈ واپس ملے گا جو کینال پل مال روڈ سے وصول کیا جا سکے گا۔جیسے ہی یہ خبر سامنے آئی تو لوگوں نے سمجھنا شرو ع کردیا کہ ٹریفک وارڈن نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا چالان کردیا ہے کیونکہ جس نوجوان کا چالان کیا گیا اس کے والد کا نام بھی محمد شریف ہے ۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…