جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

انسانی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ ماں بچے کی پیدائش کے بعد پیٹ میں دھماکہ ہونے سے جاں بحق

datetime 3  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں زچگی کا عجیب واقعہ، بچے کی پیدائش کے بعد ماں پیٹ میں دھماکہ ہونے سے وفات پا گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر النماص میں زچگی کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جس میں بچے کی آپریشن کے بعد پیدائش کے بعد ماں کے پیٹ میں دھماکہ ہونے کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی ہے۔ تغرید محمد العمری نامی حاملہ خاتون کو

دردِ زہ محسوس ہونے پر ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ متوفیہ کے والد کے مطابق ن کی بیٹی امید سے تھیں۔ اس کی سہلیاں اور اقارب آنے والے مہمان کے لیے اسے تحائف بھجوا رہے تھے۔ جب ولادت کا وقت قریب آیا اور اسےدردِ زہ محسوس ہوا توہم اسے لے کر النماص کے زچہ وبچہ اسپتال پہنچے۔جبکہ دیکھ بحال کے لیے تغرید کی ماں بھی اسپتال میں موجود تھیں۔ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ بچے کی ولادت آپریشن کے ذریعے کرنا پڑے گی ، ڈاکٹروں نےہمیں خون کا بندوبست کرنے کو بھی کہاجس پر ہم نے خون کی کچھ بوتلوں کا انتظام کر دیا۔ بچے کی ولادت کے بعد بھی اس کی بیٹی انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل رہی۔ڈاکٹروں نے اس کے لیے مزید پانچ بوتل خون کا تقاضہ کیا جسے پورا کر لیا گیا۔مزید تین گھنٹے کے انتظار کے بعد ڈاکٹر ہمارے پاس آیا۔ اس کا چہرہ اور کپڑے خون میں لت پت تھے۔ اس نے پریشان کن لہجے میں واقعہ بتایا کہ تغرید کے رحم میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ ڈاکٹر نے اپنی حالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خون اس دھماکے کا نتیجہ ہے۔لڑکی کے والد نے بتایا کہ تغرید کی موت گردے کے ناکارہ ہونے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ وہ اسے ایک دوسرے اسپتال میں لے جانے کی تیاری کر رہے تھے جب کہ النماص کے اسپتال کے ڈاکٹروں کا اصرار تھا کہ وہ مزید انتظار کریں۔ اپنی نوعیت کے اس انوکھے واقعہ پر حکام بھی حرکت میں آگئے ہیں اور عسیر کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر یحییٰ بن محمد آل شویل نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…