ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے مسافر کی انوکھی حرکت،جہاز میں موبائل فون نمبرز لکھ دیئے

datetime 2  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے میں آئے دنوں کوئی نہ کوئی عجیب و غریب اور انوکھے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں چاہے وہ ایئرہوسٹسز کی جانب سے جہاز کے اندر رقص کی ویڈیو ہو یا پھر کچھ اور،تاہم اس مرتبہ یہ انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچ میں پی آئی اے کی ایک انٹرنیشنل پرواز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر اپنے موبائل فون نمبرز لکھ دیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی روٹ کی ایک پرواز کی لینڈنگ کے بعد دوران صفائی جہاز کی کھڑکی پر 2 موبائل فون نمبر لکھے جانے کا انکشاف ہوا۔ جب پی آئی اے پرواز کے کلیننگ انچارج نے مذکورہ مسافر کے واٹس ایپ رابطے کے دوران موبائل فون نمبر لکھنے کی وجہ پوچھی تو اور کہا کہ آپ نے موبائل نمبر جہاز کی کھڑکی پرلکھ دیے، یہ سکول کی ڈیسک ہے یا کوئی بس؟۔ آپ کو اس عمل کے نتیجے میں عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے، سزا کے طورپرآپ کو 15ہزارروپے جرمانہ بھی بھرنا پڑسکتا ہے۔کلیننگ انچار ج کے سوال کے جواب میں مسافر نے کہا کہ میرے دوست نے یہ سب کچھ تفریح میں لکھ دیا تھا ہزار، 1500 روپے مجھ سے لے کر ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور پانی سے لکھے ہوئے نمبرز صاف کردیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…