ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

مصری ماڈل نے ٹی وی شو کے میزبان کی درگت بنا ڈالی

datetime 16  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصری ماڈل نے لائیوٹی وی شو میں میزبان کی درگت بنا ڈالی۔مہمان ماڈل اور میزبان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور میزبان کو جان بچانے کے لیے پولیس طلب کرنا پڑی۔ عرب ٹی وی کے مطابق براہ راست نشر ہونے والے ایک پروگرام میں اس وقت میزبان اور مہمان خاتون کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی جب دونوں کسی بات پر الجھ گئے۔

خاتون مہمان نے آؤ دیکھا نہ تاؤ میزبان پر چڑھ دوڑیں۔میزبان کو پہلے نشریات بند کرنا پڑیں اور اس کے بعد اپنی مدد کے لیے پولیس بلانا پڑ گئی۔ٹی وی شو میں مہمان اور میزبان کے درمیان ہونے والی دھمنگا مشتی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس پرملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سماجی کارکنوں نے واقعے کو میڈیا میں عدم برداشت کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ بعض نے اسے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کا ذریعہ سمجھا ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…