فیفا ورلڈ کپ ،مصری شہری میچ دیکھنے کے لیے سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر کریگا

11  اپریل‬‮  2018

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کی فٹبال ٹیم 28سال بعد فٹبال ورلڈ کپ میں پہنچی ہے اور مصری باشندہ محمد بن نوفل اس میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کے میچ دیکھنے سائیکل پر روس روانہ ہو گیا ہے۔ 24 سالہ محمد بن نوفل نے قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں اپنی والدہ کو خدا حافظ کہتے ہوئے ایک ایسے سفر کا آغاز کیا ہے جس کے دوران وہ 3 براعظموں کے نصف درجن سے زائد ممالک سے گزرتے ہوئے روس پہنچے گا ۔

اس طویل سفر کے دوران 65 دن تک سائیکل چلا تے ہوئے مجموعی طور پر 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ماسکو پہنچ جائے گا ۔محمد نوفل اپنے اس سفر کے دوران رات کو یوتھ ہاسٹلوں میں بھی قیام کریںگے۔ سیکیورٹی رسک کی وجہ سے وہ اردن سے بلغاریہ تک فضائی سفر کریں گے تاکہ شام وعراق کے اوپر سے گزرسکیں۔اجنبیوں کی بات سمجھنے کےلئے انہوں نے اشاروں کی زبان سیکھی ہے اور کچھ ایسی ایپس ڈاون لوڈ کی ہیں جو مختلف زبانوں کے تراجم میں ان کی مدد کریں گی۔ محمد نوفل نے کہا کہ وہ اپنے اس سفر میں دنیا کے مختلف لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں ورنہ ورلڈ کپ دیکھنے کےلئے فضائی سفر آسان اور موزوں تھا۔ فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…