مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں دو خواتین کو مسجد میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔سعودی عرب میں 35 سال بعد پہلا سینماگھر کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین برقع پہنے مسجد کے عین وسط میں رقص کررہی ہیں۔
مسجد کے تقدس کو پامال کرنے کی ویڈیو سامنے آتے ہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان دونوں خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور کمنٹس میں ان خواتین کے عقیدے اور عقل پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ایک صارف نے ان خواتین کا حوثیوں سے موازنہ کرتے ہوئے لکھا کہ حوثی بھی رقص کرتے تھے اور اب سعودیوں نے بھی وہی کام شروع کردیاہے جبکہ دونوں ہی اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔اس مسجد کے مقام کا صحیح تعین تو نہیں ہوسکا لیکن بتایا یہ جارہا ہے کہ یہ مسجد شاہراہ مکہ اور مدینہ پر موجود ایک قیام و طعام کے مقام پر قائم ہے۔