پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

بڑا براعظم جلد ہی دو حصوں میں تقسیم ہوجائیگا،زمین میں تبدیلی کے اثرات نمودار ہونے لگے ،اہم ملک میں بڑی دراڑ میں اچانک اضافہ ہونا شروع ،ماہرین ارضیات کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 2  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی(آئی این پی)ماہرین طبقات الارض نے انکشاف کیا ہے کہ کینیا میں پڑنے والی دراڑ کے سبب افریقہ دو حصوں میں تقسیم ہوجائیگا،زمین میں تبدیلی کے اثرات نمودار ہونے لگے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماہرین طبقات الارض نے انکشاف کیا ہے کہ کینیا میں پڑنے والی دراڑ کے سبب افریقہ دو حصوں میں تقسیم ہوجائیگا،زمین میں تبدیلی کے اثرات نمودار ہونے لگے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے عالم وجود میں آنے کا سبب بننے والے زور دار دھماکے (بگ بینگ) سے قبل دنیا کی وہ شکل و صورت نہیں تھی جو آج ہے۔ یعنی ادھر ادھر بکھرے ہوئے ممالک اور علاقے کبھی ایک دوسرے سے منسلک بھی تھے اور جزیروں کے بارے میں بطور خاص یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ بڑے حصے سے الگ ہوکر نئی شکل اختیار کرنے لگے اور جزیرے بن گئے۔ اب ماہرین طبقات الارض نے انکشاف کیا ہے کہ عرصہ دراز بعد ایک بار پھر زمینی تبدیلی کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ اس سلسلے میں ماہرین نے جنوب مغربی کینیا میں پیدا ہوجانے والی بڑی دراڑ کا حوالہ دے رہے ہیں اور جس کی وجہ سے یہ خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ آج نہیں تو لاکھو ںیا کروڑو ں سال بعد افریقہ لازمی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوجائیگا۔ واضح ہو کہ کینیا کے جنوب مغربی حصے میں جو دراڑ پڑی ہے وہ کافی بڑی ہے اور اچانک اس دراڑ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ صورتحال سے نیروبی جانے والی ناروک سڑک منہدم ہوگئی ہے او ریہ سب کچھ اسوقت ہوا ہے جب علاقے میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے جاتے رہے ہیں۔

کنورزیشن نامی جریدے میں اس حوالے سے شائع ہونے والے مضمون کی خالق لوسیا پیرز ڈیاز ہیں جن کا کہناہے کہ یہ دراڑ یقینی طور پر براعظم افریقہ کو تقسیم کردیگا۔ انہوں نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ آخر یہ سب کس طرح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہونے والا ہے وہ زیادہ تر غیر محسوس طریقے پر ہوگا اور اس کے لئے پلیٹ ٹیکنونس کو بہترین مثال قرار دیاجاسکتا ہے جس میں زمینی پلیٹیں الٹ پلٹ ہوتی رہتی ہیں۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ زمین کی نچلی پرتوں میں اتار چڑھاؤ کا اصل سبب کیا ہوتا ہے۔ یہ موضوع اب بھی زیر بحث ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…