جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اٹلی میں بینگن چوری کا ملزم نو سال بعد جیل سے رہا

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی)اٹلی کی ایک اپیل کورٹ نے چوری کے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 9 سال کے بعد بری کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق چوری کا یہ کیس اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ ہے۔ اس میں ایک بے روزگار صاحب اولاد ملزم کو ایک کھیت سے محض 20 سینٹ قیمت کے بینگن چوری کرنے الزام میں گرفتار گیا۔ 2009ء میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملزم کو بیس سینٹ مالیت کے بینگن چوری کرنے پر عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم کو پانچ ماہ قید اور300 یورو جرمانہ کی سزا سنائی ۔

تاہم بعد ازاں سزا میں تخفیف کرکے دو ماہ قید اور 120 یورو جرمانہ کردیا گیا۔ وکلاء نے کیس کو اپیل کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اس طرح ایک سے دوسری اور تیسری عدالت میں یہ مقدمہ نو سال جاری رہا۔ حال ہی میں عدالت نے بینگن چوری کے مقدمہ میں ملزم کو بری کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ عدالت کا کہنا تھاکہ محض بیس سینٹس کے بینگن چوری کرنے کے مقدمہ پر 7000 سے 8000 ہزار یورو خرچ ہوئے ۔ ججوں اور دیگر عدالتی حکام کا قیمتی وقت جو دیگر اہم نوعیت کے کیسز پر صرف ہونا چاہیے تھا ضائع ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…