پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

سعودی دلہن کی ہونے والے شوہر سے ’’لیکسس‘‘ گاڑی کی فرمائش، دلہے کا شادی سے انکار

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)  سعودی عرب میں شادیوں اور طلاقوں کے حوالے سے ہمیشہ ہی انوکھی ترین خبریں سننے کوملتی ہیں ۔گزشتہ روز بھی شادی کے حؤالے سے انکوھی خبر سننے کو ملی جس میں سعودی دلہن کی جانب سے ہو نے والے شوہر سے ’’ لیکسس ‘‘ گاڑی کی فرمائش پر دلہانے شادی سے انکار کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے تاریخی فیصلے کے بعد وہاں کی خواتین بے صبری سے ماہ جون کا انتظار کررہی ہیں۔

جب اس فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگا اور اسی سلسلے میں خواتین نے اپنی من پسند گاڑیاں رکھنے کی تیاریاں بھی شروع کرلی ہیں، تاہم ایک دلہن کو لگژری گاڑی رکھنے کی فرمائش اس وقت کرنا مہنگی پڑگئی جب اس نے اپنے ہونے والے شوہر سے جہیز میں 5 لاکھ ریال (13 لاکھ 3 ہزار 300 ڈالر) مالیت کی لگژری گاڑی کی ڈیمانڈ کی، تاہم دلہا نے اپنی ہونے والی دلہن کی اس ڈیمانڈ کو رد کرتے ہوئے اس سے شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔ دلہا کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی ڈرائیونگ کے خلاف نہیں لیکن میں یہ ڈیمانڈ پوری نہیں کرسکتا۔ لڑکی کا ہاتھ مانگتے وقت اس کے خاندان والوں نے مجھے کہا تھا کہ انہیں کسی قسم کا جہیز نہیں چاہیے البتہ ان کی بیٹی کی صرف ایک فرمائش پوری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس وقت وہ پوچھنے تک کی زحمت نہیں کی لیکن نکاح نامے پر دستخط کرنے سے قبل میں لڑکی کی ڈیمانڈ دیکھ کر حیران رہ گیا اور مجھے فوراً یہ فیصلہ لینا پڑا۔دوسری جانب لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بیٹی کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ وہ جو چاہے جہیز میں فرمائش کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…