اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بیوی سے پریشان شوہر 10سالوں سے جنگل میں رہائش پذیر

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)  برطانوی شخص اپنی بیوی سے اتنا تنگ آیا کہ جان چھڑانے کو جنگل میں چلا گیا اور 10سالوں سے وہیں رہ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 62 سالہ میلکم اپلیگیٹ کا تعلق برمنگھم سے ہے۔ انہوں نےا پنی نئی اور پرانی زندگی کے بارے میں بے گھر افراد کے لیے کام کرنے والے ادارے کی ویب سائٹ پر ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے۔میلکم کا کہنا ہے کہ وہ 25سالوں تک باغبان کا کام کرتے رہے۔

وہ اپنی ملازمت اور زندگی سے تب تک بہت خوش تھے، جب تک ان کی شادی نہ ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ وہ جتنا زیادہ کام کرتے ، ان کی بیوی اتنا ہی غصے ہوتی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیوی کو ان کا زیادہ دیر کے لیے گھر سے باہر جانا پسند نہیں تھا۔آخر کار ان کی بیوی نے مطالبہ کیا وہ کم کام کیا کریں۔ جب انہوں نے اپنی بیوی سے مسئلے کے حل بارے میں بات کی اور مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ کسی کو بتائے بغیر گھر سے چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پانچ سالوں تک کنگسٹن کے قریبی جنگل میں پانچ سال رہے اور ایک کمیونٹی سنٹر کے باغ میں کام کرتے رہے۔ اس کے بعد انہوں نے بے گھر افراد کو رہائش دینے والے ادارے میں رہنے کے لے اپلائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے نئے گھر میں خوش ہیں۔ حال ہی ان کا اپنی بہن سے رابطہ ہوا ہے، جو انہیں مردہ سمجھتی تھی۔ان کی بیوی، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے اس صورت حال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…