اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پولیس نے چینی باشندوں کو لوٹنے و قتل کرنیوالاگروہ پکڑ لیا

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے اعلان کیاہے کہ وفاقی دارالحکومت میں چینی باشندوں کو لوٹنے اور ایک چینی خاتون کو قتل کرنے والے 4رکنی گروہ کے 3ملزمان کو گروہ کے سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے،چوتھے ملزمان کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گیچینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کے حوالے سے ان سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ تھانہ رمنا کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے دوران واردات مزاحمت ایک چائنیز خاتون کو قتل کر دیا تھا اور گھر سے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس کے متعلق مقدمہ نمبر 364مورخہ 29.12.2017 زیر دفعہ 397/302ت پ تھانہ رمنا درج رجسٹر ہوا۔ابتدائی تفتیش مقامی پولیس نے عمل میں لائی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں سابقہ سزا یافتہ ،ریکارڈ یافتہ کریمینلزکے ریکارڈ کو چیک کیا اورتکنیکی بنیادوں پر تفتیش کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اس وقوعہ میں ملوث ملزمان تک جاپہنچی اور ان کو ٹریس کر کے گرفتاری عمل میں لائی ،ملزمان میں سید تحسین ولد سید گل حسین شاہ،(گینگ لیڈر)،سیدذوالقرنین ولدسید کمال حسین شاہ،خرم ابراہیم ولد محمد ابراہیم ستی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹلز،ہتھوڑا سٹیل،آئرن راڈ،پیچ کس ،دو عدد چابیاں،نقاب،سکاچ ٹیپ، نقد رقم ایک لاکھ 60ہزار روپے ،دو عدد لیپ ٹاپ اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے اوروارداتوں کے دوران ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھانہ رمنا کے علاقہ میں ایک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک چائنیز خاتون کو قتل کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…