دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے کے لیے نت نئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے زیبرا کرسنگ پر نئے سگنل سسٹم کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دبئی،ایک گھنٹے میں یورپی خاتون کی ٹریفک قانون کی 19 بارخلاف ورزی دبئی میں سڑک پارکرنے والوں کے لئے زیبرا کراسنگ پر سمارٹ سگنل نصب کئے جائیں گے۔
روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی دبئی کے15اہم شاہراہوں پر سڑک پارکرنے والوں کے لئے اسمارٹ سگنل نصب کرے گی۔ دبئی میں ٹریفک حادثات کی اطلاع اب گاڑیاں خود دیں گی اس سے قبل تجرباتی طور پر اسمارٹ سگنل شاہراہ السعادہ پر نصب کیا گیا تھا۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سگنل پورے خطے میں نیا تجربہ ہے۔آئندہ دنوں میں شاہراہ المرقبات، الرقہ، المنخول، بنی یاس، 2دسمبر، آل مکتوم، الشیخ خلیفہ اور دیگر اہم سڑکوں پر اسمارٹ سگنل نصب ہوں گے۔