اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک شخص کو گاڑی میں ڈیوڈرنٹ کے استعمال کے بعد سگریٹ سلگانا مہنگا پڑ گیا اور زوردار دھماکے سے گاڑی کی سکرین، کھڑکیوں کے شیشے اور چھت تک اڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نجی ٹی وی فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں اس شخص نے اپنے جسم پر باڈی سپرے چھڑکا اور ساتھ ہی لائٹر سے سگریٹ سلگانے کی کوشش کر ڈالی جس سے ایک دھماکہ ہوا جس سے گاڑی کی سکرینوں اور کھڑکیوں کے شیشے چکناچور ہو گئے اور اس کی چھت تک
اڑ گئی۔ پولیس کی ترجمان جینیفر پیچ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ”سگریٹ اور باڈی سپرے کے آمیزے سے ہوا کے مالیکیولز کا طاقتور پھیلاؤ وقوع پذیر ہوا جس سے ایک دھماکے کے ساتھ کار کی چھت اڑ گئی اور اس کے شیشے ٹوٹ گئے۔گاڑی میں موجود شخص کو بظاہر کوئی زخم نہیں آیا تاہم اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اس کا چیک اپ کروایا جا سکے۔“ دوسری طرف بالتی مور کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ ”اس واقعے میں آگ بھی بھڑک اٹھی تھی جس سے اندر موجود شخص بری طرح جھلس گیا اور اس کے جسم پر کئی زخم آئے۔