اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

حق مہر میں 25لاکھ ڈالر اور بنگلہ ،سوڈانی حسینہ نے سعودی تاجر کی آفر پر حیران کن جواب دیدیا

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (سی پی پی) معروف سوڈانی ٹی وی اینکر لوشی سے شادی کے خواہشمند سعودی نے 25 ملین ڈالر اور ریاض میں وسیع و عریض بنگلہ حق مہر کی پیشکش تھی جسے اس نے ٹھکرادیا ہے ۔ العریبیہ نیوز کے مطابق سوڈان سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اینکر نے جسے عرف عام میں لوشی کے لقب سے جانا جاتا ہے کو سعودی تاجر کی جانب سے نشر ہونے والی خبر پر صرف ” مجھے منظور ہی” کے ٹویٹ پر اکتفا کیا۔

اس حوالے سے ٹویٹر پر لوگوں نے اسے سراہا جبکہ بعض نے مخالفت میں ٹویٹ کیا۔ مزکورہ شخص کا کہنا تھا کہ لوشی کا ٹویٹ اسکا واضح جواب ہے جو اقرار میں ہے۔ ٹویٹر پر جاری بحث کا جواب دیتے ہوئے لوشی نے ایک بار پھر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے سوڈانی ہونے پر فخر ہے ، یہ میرے لئے کافی ہے کہ میں افریقہ کی بیٹی ہوں ، میرا شوہر سوڈانی ہی ہو گا ۔لوشی کی اس وضاحت کے بعد سوڈان کے اخبار کا کہنا ہے کہ سوید الجاسر نامی سعودی تاجر نے لوشی سے شادی کیلئے بطور مہر 25 ملین ڈالر اور ریاض میں بنگلے کی آفر کی تھی۔ لوشی کی جانب سے ٹویٹ پر وضاحت کے بعد سعودی تاجر نے اس شخص کیلئے انعام کا اعلان کیا ہے جو اسے لوشی کا موبائل نمبر لاکر دے گا۔ سوشل میڈیا پر سعودی تاجر نے اپنے بارے میں لکھا ہے کہ وہ ارب پتی ہے اس کا سرمایہ 150 ملین ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ بے شمار گاڑیاں اور ریاض کے وسط میں متعدد عمارتوں کا مالک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…