جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی خاتون نے عین وقت پر گنجے دلہا سے شادی کرنے سے انکار کر دیا

datetime 24  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)  بھارتی ریاست بہار کے ایک گاؤں میں گزشتہ روز ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں اس وقت دلچسپ و عجیب صورتحال پیدا ہو گئی جب دلہن نے عین موقع پر شادی سے انکار کر دیا۔ دلہن کا انکار تو اپنی جگہ لیکن اس کے بعد دولہے نے اس سے بھی بڑھ کر حیرتناک کام کر دکھایا۔ بھارتی اخبارات کے مطابق چمپارن شہر کے گاوں سگولی میں بارات لے کر آنے والا دولہا ڈاکٹر روی کمار اور اس کی دلہن ہنسی خوشی شادی کی رسوم ادا کر رہے تھے کہ اسی دوران شادی منڈپ پر جانے سے پہلے دولہے نے اپنے سر سے روایتی پگڑی اور سہرا اتار دیا، لیکن اس کے گنجے سر کو دیکھ کر دلہن کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی۔

دولہے کے گنجے پن پر سخت مایوس ہونے والی دلہن نے فوری طور پر شادی سے انکار کر دیا۔ دونوں اطراف کے بزرگوں نے اسے سمجھانے کی بہت کوشش کی مگر وہ گنجے دولہے سے شادی پر تیار نا ہوئی۔ اگرچہ دلہن کا یہ فیصلہ بیچارے دولہے پر بجلی بن کر گرا لیکن پھر بھی اس نے ہمت سے کام لیا فیصلہ کیا کہ وہ دلہن اسی گاو¿ں سے لے کر جائے گا۔ اس کے گھر والوں نے فوری طور پر نئی لڑکی کی تلاش کے لئے گاوں والوں سے بات کی اور بالآخر خاصی سوچ بچار اور گفت و شنید کے بعد ایک اور نوجوان لڑکی ڈھونڈ لی گئی جو ڈاکٹر روی سے شادی کے لئے تیار تھی۔ نیہا کماری نامی لڑکی کو اسی وقت دلہن بنایا گیا اور جھٹ پٹ رسوم کی ادائیگی کے بعد وہ اپنے دولہے کے ساتھ رخصت ہو گئی۔ گاؤں والوں نے سکھ کا سانس لیا کہ مسئلہ بخیرو خوبی حل ہو گیا، اور باراتی بھی بہت خوش تھے کے خالی ہاتھ لوٹنے کی ذلت سے بچ گئے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…