جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کا ایسا علاقہ جہاں قدیم زبان بولنے والے صرف تین افراد ہی رہ گئے

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (مانیٹرنگ ڈیسک)  دنیا بھر میں وقت کے ساتھ ساتھ ہزاروں زبانیں ناپائید ہو گئیں ہیں ۔ پاکستان میں بھی متعدد زبانیں ثقافت کا حصہ رہی ہیں مگر ان میں سے ایک زبان ایسی بھی ہے جووقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو گئی ہے اور اب اسکو بولنے والے صرف تین افراد ہی باقی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی ایک دور دراز وادی میں بدیشی نامی ایک ایسی زبان بولی جاتی ہے جس کے جاننے والے صرف تین لوگ باقی بچے ہیں۔

یہ زبان جو سوات کی ایک برف سے ڈھکی، دشوار گزار وادی بشی گرام میں بولی جاتی ہے۔بشی گرام کے گاؤں مغل مار میں بولے جانے والی اس زبان کا نام بدیشی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ زبانوں کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے ایتھنولاگ کے مطابق یہ زبان معدوم ہو چکی ہے اور اس کا کوئی بولنے والا باقی نہیں بچا۔ لیکن مغل مار میں سید گل، رحیم گل اور علی شیر موجود جو بدیشی بولنے والی نسل کے آخری نمائندے ہیں۔ ‘اب یہ زبان بولنے والے نہیں رہے۔ پہلے نو دس گھر تھے جن میں بدیشی زبان بولی جاتی تھی۔ زبان اس لیے ختم ہوئی کہ باہر سے رشتے کرنے لگے۔ ان کے بچے ہوئے جس سے ہماری زبان ختم ہو گئی۔’ زبان بولنے کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے خود یہ تینوں اشخاص بھی بدیشی بھولتے جا رہے ہیں۔بدیشی کے بطور زندہ زبان باقی بچ جانے کے امکانات تو بہت کم نظر آتے ہیں۔ لیکن اگر ماہرین اس کی صوتیات اور صرف و نحو کا ریکارڈ ہی مرتب کر دیں تو کم از کم کتابوں کی حد تک اسے زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…