جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی نوجوانوں کا شیشہ پینے والی لڑکیوں کے خلاف اہم ترین اقدام سامنے آگیا

datetime 23  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)  سعودی نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر حقہ نوش لڑکیوں کے خلاف سماجی مہم شروع کر دی۔ نوجوانوں نے “حقہ پینے والیاں تنہا زندگی گزاریں” کے عنوان سے ہیش ٹیگ جاری کیا ہے۔ جمعرات کو سوشل میڈیا پر موجود اس کا نمبر دوسرا ہو گیا ہے۔ اکثر صارفین نے حقہ نوش لڑکیوں پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حقہ نوشی لڑکیوں کی زنانہ حیثیت کے منافی ہے۔ نوجوان ایسی لڑکیوں سے شادی نہیں کر سکتے جو حقے کی عادی ہوں۔ حقہ نوشی لڑکیوں کی نزاکت سے میل نہیں کھاتی۔

ایک خاتون ملاک محمد العسیری نے تحریر کیا کہ “لڑکی کو لڑکی ہی رہنا چاہئے، اس کے ہاتھ میں گلاب کا پھول یا خوشبو ہی اچھی لگتی ہے، کوئی بھی لڑکی حقہ نوشی کر کے اپنی نسوانیت کو مجروح نہ کرے”۔ ایک اور خاتون نے تحریر کیا کہ “اگر تمہارا شوہر سو رہا ہو اور تم اس کا موبائل دیکھ رہی ہو، ایسے میں یہ پیغام آجائے “میرے پیارے تمہاری بھینس کب سوئے گی، میں تم سے ملنا چاہتی ہوں”ایسا پیغام دیکھ کر تمہارا ردعمل کیا ہو گا۔ یہی اصول حقہ نوشی پر لاگو ہوتا ہے۔ ایک صاحب نے حقہ نوشی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے بات یہ ہے کہ تمباکو نوشی حرام ہے مجھے مردوں کی حقہ نوشی ہی سخت ناپسند ہے تو حقہ نوش لڑکی کیونکر پسند آ سکتی ہے۔ ڈاکٹر نجود العتیبی نے حقہ نوشی کے نقصانات گنواتے ہوئے توجہ دلائی کہ جو لڑکیاں “حقہ پیتی ہیں، ان کی جلد خراب ہو جاتی ہے ، ہونٹ سیاہ ہو جاتے ہیں، دانت گل جاتے ہیں، بدبو سے کراہیت آتی ہے۔ کوئی بھی نوجوان خوبصورت شکل کے باوجود حقہ نوش لڑکی کے قریب نہیں پھٹکتا۔ حقہ نوشی مت کرو۔برد بار صارفین نے حقہ نوش لڑکیوں کو اس لت میں نہ پڑنے کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ حقہ پینے والا کون ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ اس سے انسانی صحت پر کیا کچھ منفی اثرات پڑتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…