اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خاتون میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیدیا

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینٹ لوئس (مانیٹرنگ ڈیسک)  امریکہ میں ایک ریڈیو پروگرام کی میزبان نے اپنے شو کے دوران بچے کو جنم دیا ہے۔ امریکی شہر سینٹ لوئس میں ریڈیو سٹیشن ’دی آرچ‘ میں میزبان کیسڈی پراکٹر نے منگل کے روز اپنے سیزیریئن آپریشن کے دوران شو کی میزبانی کی۔ ان کے ریڈیو سٹیشن نے پہلے سے ہی ہسپتال کے ساتھ مل کر ان کے آپریشن کے دوران نشریات کے انتظامات کر رکھے تھے۔

کیسڈی پراکٹر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کرنے کا یہ اچانک موقع بن گیا کیونکہ بچے کی پیدائش وقت سے دو ہفتے قبل ہو گئی۔ انھوں نے کہا کہ اپنی زندگی کے اس انتہائی اہم دن کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرنا انتہائی اچھا لگا۔ انھوں نے کہا کہ شو کے دوران جنم دینا میرے عمومی شو کی طرح ہی تھا کیونکہ میں اپنے شو میں اپنی زندگی کے تمام عناصر کو اپنے سامعین کے ساتھ شیئر کرتی ہوں۔ پیدائش کے وقت بچے کا وزن سات پاؤنڈ چھ آونس تھا اور اس کا نام جیمسن رکھا گیا ہے۔ بچے کا نام شو کے سامعین نے جنوری میں ایک مقابلے کے بعد چنا تھا۔ بچے کے نام کے لیے جوڑے کے چنے ہوئے بارہ نام اور سامعین کی جانب سے تجویز کردہ بارہ شرارتی ناموں کے درمیان مقابلہ کروایا گیا۔ پروگرام کے ڈائریکٹر سکاٹ ریڈی نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ ہم نے ووٹنگ تب تک جاری رکھی جب تک جیمسن فائنل نہیں ہو گیا۔ کیسڈی پراکٹر کے شریک میزبان سپینسر گریوز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ نشریات کے دوران بچے کی پیدائش ایک جادوئی لمحہ تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…