بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی باشندے سات ہزار سال سے چاول غذا کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ مرکزی چینی صوبے ہونان کے شہر ہانگ جیانگ کے قریب قدیم باقیات ملنے سے ہوا ہے۔ اس زمین کی کھدائی سے غلے کے خلیات ملے ہیں جن پر تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ چین کے شہری سات ہزار چار سو سال قبل بھی چاول کو غذا کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ اس جگہ سے ایسے قدیم پھتر بھی ملے ہیں۔
جن سے اس زمانے کے لوگوں کے رہن سہن کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ محکمہ اثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق ہزاروں سال قبل چین کے شہری چاول کو نمایاں خوراک کے طور پر استعمال کرتے تھے اور اب اس کے اثار مغربی ہونان کے کھنڈرات سے بھی ملے ہیں۔ یہ باقیات1986میں ملی تھی جس پر ماہرین نے تحقیق شروع کی۔ ان کھنڈرات سے مختلف جانوروں ہرن ،سور، ریچھ، ہاتھی،کی باقیات بھی ملی ہیں جبکہ یہاں سے ہزاروں سال پرانے برتن بھی دستیاب ہوئے ہیں جن پر نقش ونگار بنائے گئے تھے۔