جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

یو اے ای، آٹھ سالہ بچہ ایک دن کیلئے پولیس اہلکار بن گیا

datetime 21  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)  دبئی پولیس اور عرب امارات کی میک اے وش فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر 8 سالہ اماراتی بچے کی خواہش پر اسے ایک دن کے لیے پولیس اہلکار بنا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں 8 سالہ اماراتی بچے کو اس کی خواہش پر ایک دن کے لیے دبئی پولیس میں شامل کر لیا گیا۔ سیف الکتبی نامی بچے کو باقاعدہ طور پر دبئی پولیس کا مکمل لباس پہنایا گیا اور اس نے محکمے کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا جب کہ پولیس کے زیرِ استعمال لگژری کاریں بھی دیکھیں۔

اسسٹنٹ کمانڈر انچیف برائے کمیونٹی امور میجر جنرل آل مری کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس میک اے وش فاؤنڈیشن میں موجود سخت علیل بچوں کی خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے کیوں کہ مختلف موذی امراض کے شکار بچوں کی خواہشیں پوری ہونے سے ان کی زندگیوں میں خوشیوں کی بہار آ جاتی ہے۔ میجر جنرل آل مری نے مزید کہا کہ اس عمل سے بچوں کے عزم، جوش و جذبے میں اضافہ ہوتا ہے اور معمول کی زندگی گزارنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ایسے اقدامات سے بچوں کے خاندانوں میں بھی خوشیاں لوٹ آتی ہیں جو اپنے بچوں کے علاج و معالجے کے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…