مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حرم کعبہ شریف کے بیرون صحن میں تاش کھیلنے والی خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا میں وائر ل ہونے کے بعد شدید تنقید کا سامنا ۔ واٹس ایپ، ٹویٹر اور فیس بک پر گزشتہ 3دن سے 4خواتین کی تصاویر دنیا بھر میں شیئر کی گئیں جو حرم مکی شریف کے جنوبی صحن میں تاش کھیلنے میں مصروف تھیں۔ حرم
انتظامیہ میں رہنمائی کے شعبے میں کام کرنے والے اہلکار خواتین تنبیہ کی گئی اور انہیں سمجھایا کہ حرم کے صحن میں ان کا تاش کھیلنا اس مقام کی قدسیت کے خلاف ہے۔ یہ سن کر خواتین نے تاش کھیلنا بند کردیا اور عمرہ کی ادائیگی میں مصروف اپنے بقیہ اہل خانہ کا انتظار کرنے لگیں۔ تاش کھیلتے وقت زائرین حرم میں سے بعض نے ان کی تصاویر سوشل میڈیا میں شیئر کردیں تھی۔