منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

مسجد الحرام کے متعلق ایسے اعدادوشمار کہ پڑھتے ہی آپ ” سبحان اللہ” کہہ اٹھیں

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کے مسلمانوں کے مرکز خانہ کعبہ اورمسجد حرام کے متعلق بارے میں اہم اعداد وشمار سن کر آپ ” سبحان اللہ ” کہہ اٹھیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے مسجد الحرام سے متعلق ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر مندرجہ ذیل اہم اعدادو شمار جاری کئے ہیں۔ مسجد الحرام کا رقبہ 11لاکھ64ہزارفٹ ہے۔ مسجد الحرام میں ایک وقت میں 20لاکھ سے زائد افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

اور اس کے 210دروازے ہیں۔سب سے بڑا دروازہ ملک عبداللہ ہے۔ مسجد الحرام میں 10ائمہ کرام ، 20مؤذن،42ہزار قالین،12ہزار وہیل چیئرز اور 300الیکٹرانک چیئرز ہیں۔ واضح رہے کہ صرف مسجدالحرام میں ہرسال تقریباََ12لاکھ قرآن کریم کے نسخے جبکہ ایک لاکھ60ہزار کتابیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ مسجد الحرام کی لائبریری میں اس وقت 5ہزار قلمی نسخے موجود ہیں۔روزانہ 900ٹن آب زمزم استعمال کیا جارہا ہے۔ اور سال حرم شریف میں تحفیظ قرآن کی مجلسوں سے 5لاکھ زائرین فیضیاب ہورہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…