جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

فصل کو بُری نظر سے بچانے کیلئے کسان نے سنی لیونی کی تصویر لگا دی

datetime 16  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھر پردیش (مانیٹرنگ ڈیسک)  جنوبی بھارت میں یہ عقیدہ عام ہے کہ گھر کے باہر کوئی ڈراؤنی مورتی یا نظر بٹو لگانے سے بُری نظر نہیں لگتی اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ بُری نظر لگنے سے فصل خراب ہو جاتی ہے۔ اپنے کھیت میں اداکارہ سنی لیونی کا پوسٹر لگانے والا ایک کاشتکار آج کل خبروں میں ہے جس کا نام چینچو ریڈی ہے ۔ ریاست آندھر پردیش کے ایک گاؤں میں رہنے والے ریڈی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنی کا یہ پوسٹر اپنی شاندار فصل کو بری نظر سے بچانے کے لیے لگایا ہے۔

ان کے پاس دس ایکڑ زمین ہے جس پر وہ بینگن ، گوبی، مرچ اور بھنڈی جیسی سبزیوں کی کاشت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سال فصل بہت اچھی ہوئی ہے اور وہاں سے گزرنے والے تمام لوگ ان کی فصل کو دیکھ رہے ہیں انہوں نے لوگوں کی توجہ اپنی فصل سے ہٹانے کے لیے سنی کا پوسٹر لگایا ہے تاکہ لوگ ان کی فصل کے بجائے سنی کو دیکھیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ریڈی نے کہا کہ ان کا یہ فارمولہ کام کر رہا ہے اور لوگوں کی بُری نظر اب ان کی فصل سے ہٹ گئی ہے۔ ریڈی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس میں تھوڑی تبدیلی کی اور سنی کی خوبصورت تصویر لگا دی اور یہ طریقہ کام کر رہا ہے۔ اس طرح کے عقائد پر تنقید کرتے ہوئے ایک اور کسان گوگی نینی بابو کا کہنا ہے کہ یہ سب بے بنیاد ہے کسی کی نظر سے فصل کیسے خراب ہو سکتی ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ سب اندھے عقائد کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پوسٹر کی وجہ سے کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین مزدور بھی پریشان ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…