شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے محکمہ کسٹمز نے کنکریٹ کے ٹرک میں چھپے 22 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔ شارجہ کسٹمز حکام کے مطابق انہیں اطلاعات ملیں تھیں کہ دو درجن سے زائد غیر قانونی افراد متحدہ عرب امارات میں داخلے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔
جس کے بعد کسٹمز سکیورٹی حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جب ایک کنکریٹ کے کنٹینر کی سکیننگ کی تو اس میں حیران کن طور پر 22 غیر قانونی افراد اندر چھپے ہوئے کو دیکھا ۔ جس کو دیکھ کر سکیورٹی حکام کے ہوش اُڑ گئے ۔بارڈر کراسنگ کے ڈائریکٹر خاتم ال ملیحہ کے مطابق کنکریٹ کے کے ٹرک میں 22 افراد تھے جن میں سے 21 افراد ایشیائی اور 1 افریقی شامل تھے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغازکر دیا گیاہے ۔