ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کے پہناوے کا چرچاہر ملک میں تو ہوتا ہی ہے ۔کہ وہ کیا پہتی ہیں ، انہیں کیا پسند ہے ۔اسی پسند اور ناپسد کو جاننے کے لے سعودی عرب میں بھی ایک سروے کیا گیا ۔ تاہم اس بار سروے کچھ مختلف انداز کا تھا اور سروے میں پوچھا گیا کہ ” خواتین کے پرس میں کیا ہوتا ہے “۔ عموماََبیشتر خواتین پرس کے بغیرگھروں سے نہیں نکلتیں۔آئینہ، رنگ، مارکہ ہر خاتون کے ذوق اور معیار کے مطابق ہوتا ہے۔
بعض خواتین چھوٹے ، دیگر بڑے اور متعدد درمیانے سائز کے پرس استعمال کرتی ہیں۔ سعودی ٹی وی نے خواتین سے ”ان کے پرس میں کیا ہے؟“ کے عنوان سے سوال کرکے حیرت میں ڈالدیا۔ نجی ٹی وی کے سروے سے جو نتائج سامنے آئے ان کے مطابق “بیشتر خواتین اپنی چھوٹی موٹی ضرورت کی چیزیں، میک اپ کا سامان، خوشبو یات ، گھر کی چابیاں اور قلم وغیرہ پرس میں لیکر ضرور چلتی ہیں چلتی ہیں۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خواتین اپنے پرسوں میں مرودوں سے زیادہ رقم رکھتی ہیں ۔ڈیبٹ کارڈ، کریڈیٹ کارڈز کا استعمال مردوں میں زیادہ ہے ۔