جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

شارجہ ائیر پورٹ پر بھارتی نوجوان نے کیا کہتے ہوئے دوڑ لگا دی حکام نے گرفتار کر لیا

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی)منگیتر سے ملنے کی لگن میں بھارتی نوجوان نے شارجہ ائیرپورٹ پر دوڑ لگادی،اماراتی اخبار کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ انجینئر آنکھ بچا کر شارجہ ائر پورٹ رن وے سے آ دھمکا جہاں سے وہ ایک مسافر جہاز میں سوار ہونا چاہتا تھا۔جہاز پر سامان لادنے والے عملے کے ایک رکن نے بھارتی شہری کو چوری چھپے جہاز میں داخل ہونے دیکھا لیا، جس کے بعدعاشق نامراد کو سیکیورٹی حکام نے دھر لیا۔

بغیر سفری دستاویزات جہاز پر سوار ہونے کی ناکام کوشش کرنے والے بھارتی شہری نے اخبار کو بتایا کہ اس نے جو کچھ کیا اظہار محبت کے سوا کچھ نہیں۔اخبار نے بھارتی عاشق سے منسوب بیان میں کہا کہ میں ایک آزاد منش انسان ہوں اور اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں۔ میں نے یہ سب وطن واپس جا کر اپنی منگیتر سے ملاقات کی خاطر کیا ہے، چاہے مجھے اس کے لئے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

عدالتی کارروائی کے دوران معلوم ہوا کہ بھارتی انجینئر کا پاسپورٹ اس کے کفیل کے پاس تھا۔ کفیل بھی عاشق نامراد کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے، اسی لئے گرفتار ہونے والے شخص نے ہوائی ٹکٹ نہیں خریدا تھا۔تعلیم یافتہ بھارتی نوجوان نے اپنی حرکت پر کسی ندامت کا اظہار کیے بغیر کہا کہ مجھے اپنے کئے پر کوئی پشیمانی نہیں کیونکہ میں اپنی منگیتر کے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس نے بتایا کہ اسے اپنی مستقبل کی دلہن کے حوالے سے اپنے والدین کی رضا مندی حاصل کرنا باقی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…