جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ماریشس کے410 کلو گرام وزنی شخص کو بھارتی ائر لائن نے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اندور (آئی این پی) ماریشس سے تعلق رکھنے والے 410 کلو گرام شخص کو ماریشس ائر لائن نے تو بھارت کے لیے ٹکٹ دے دیا مگر بھارت پہنچنے کے بعد 410 کلوگرام وزنی شخص کو بھارتی ائر لائن نے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ،جس کے بعد اسے خاص طور پر تیار کی گئی کار کے ذریعے بھارت کے شہر اندور بھیجا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماریشس سے تعلق رکھنے والے 410کلو گرام وزنی شخص کا بھارت کے ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ بھارتی ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی علاج کے بعد اس نے 30کلو وزن کم کرلیا۔ اندور کے موہاک اسپتال میں اسکا آپریشن کیا گیا تھا۔ ماریشس کےاسپتالوں نے 46سالہ دھرم ویر کے علاج سے انکار کردیا تھا کیونکہ انکا کہناتھا کہ اسکے علاج میں خطرات بہت ہیں جس کے بعد اس نے ماریشس ایئرلائنز سے اپنے لئے 3بزنس کلاس کی نشستیں بک کرائیں۔

وہ جنوری میں ممبئی پہنچا تھا۔ ادھرہندوستانی ایئرلائنز والوں نے اسے اندور لانے کیلئے طیارے کا ٹکٹ دینے سے انکا رکردیا تھا جس کے بعد وہ خاص طور پر اپنے لئے تیار کی جانے والی کار سے اندور لایا گیا۔ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر موہت بھنڈاری نے کہاکہ دھرم ویرمٹاپے کے نتیجے میں ہونے والی تمام بیماریوں کا شکار تھا۔ ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، ہائپر ٹینشن، بے خوابی اور جلد موٹی ہونے جیسے معاملات شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…